Local Govt. Related Services

سوالنامہ سندِ ولادت

   
سند ولادت کا فارم کہاں سے ملے گا ؟ سوال
   
متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی سے فارم حاصل کیا جا سکتا ہے جواب
   
پیدائش کا اندراج کون کروا سکتا ہے؟ سوال
   
پیدائش کا اندراج بچے کا با پ / ماں  یا سرپرست درج کروا سکتا ہے۔ جواب
   
سند ولادت حاصل کرنے کی فیس کیا ہے؟ سوال
   
سند ولادت حاصل کرنے کی فیس مبلغ 100 روپے ہے جو متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری کو جمع کروائی  جائے گی۔ جواب
   
سند ولادت جاری ہو نے کا طریقہ کار سوال
   

عام اندراج :  تاریخ پیدائش سے60 دن تک کی پیدائش عام/ نارمل رجسٹریشن تصور ہو گی اور رجسٹریشن کے بعد اندر3یوم متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل / میونسپل کمیٹی سےسرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

لیٹ اندراج : تاریخ پیدائش سے 60 دن  کے بعد سے لیکر7 سال تک کی رجسٹریشن لیٹ اندرج تصور ہو گی ۔ جس کے  اندراج کے لیے چیئرمین یونین کونسل  / میونسپل کمیٹی سے رابطہ کرنا ہوگا اور بیان حلفی جس پر ۲ گواہوں کی تصدیق ہو جمع کروانا ہوگی۔ اور مندرجہ ذیل کوائف میں سے کسی ایک کا دینا لازمی ہو گا، جس سے پیدائش کی تاریخ ثابت ہو سکے:۔

     پیدائش ہسپتا ل میں ہونے کی صورت میں ہسپتال کی سند ولادت

سکول سرٹیفیکیٹ جس پر تاریخِ پیدائش درج ہو

پولیوویکسینیشن کارڈ جس پر تاریخِ پیدائش درج ہو

دیہی علاقہ کی صورت میں علاقہ کےنمبردارکی طرف سے جاری کردہ پیدائش کی تصدیق

اگر پیدائش کے سات سال کے بعد کی رجسٹریشن کروانی مقصود ہو تو مندرجہ بالا دستاویزات متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کے چئیرمین  متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے سکونت کی تصدیق کروائے گا۔  

 HQ / THQ اور متعقلین کا سرٹیفیکیٹ لے کر سائل کی تاریخ پیدائش کا اندراج  کر کے جمع کروائیں ، ۲۰ یوم کے اندر سرٹیفیکٹ جاری کر دیا جائے گا۔

جواب
   
سند ولادت کتنے دنوں میں جاری ہوگی ؟ سوال
   

عام / نارمل اندراج ( پیدائش سے 60دن تک) :        3 دن

لیٹ اندراج تاریخ پیدائش سے7سال تک :         7دن

 لیٹ اندراج تاریخ پیدائش سے7سال بعد:            20دن

 

جواب

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سوالنامہ فوتیدگی سرٹیفیکیٹ

فوتیدگی سرٹیفیکیٹ فارم(Form B) کہاں  سے ملے گا؟ سوال
   
متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی سے فارم حاصل کیا جا سکتا ہے جواب
   
فوتیدگی کا اندراج کون کروا سکتا ہے ؟ سوال
   
فوتیدگی کا اندراج خاندان کا کوئی بھی شخص کراوا سکتا ہے۔  با پ / ماں  یا سرپرست جواب
   
فوتیدگی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس کیا ہے ؟ سوال
   
فوتیدگی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس مبلغ 100روپے ہے جو متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری کو جمع کروائی  جائے گی جواب
   
فوتیدگی سرٹیفیکیٹ جاری ہو نے کا طریقہ کار سوال
   

عام / نارمل اندراج :  تاریخ وفات  سے 60 دن تک کے اندراج کو نارمل رجسٹریشن تصور کیا جااور رجسٹریشن کے بعد 3 یوم کے اندر متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل / میونسپل کمیٹی سے سرٹیفیکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے

     لیٹ اندراج : تاریخ وفات سے 60دن  کے بعد180 دن تک کی رجسٹریشن لیٹ اندرج تصور ہو گی۔  جس کے  اندراج کے لیےسائل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو درخواست دائر کرے گا۔ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرمکمل چھان بین کرنے کے بعد اندراج کا حکم متعلقہ چئیرمین یونین کونسل / میونسپل کمیٹی  کو دے گا 

اگر وفات کے 180 دن کے بعد کی رجسٹریشن کروانی مقصو د ہو تو سائل متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر  کو درخواست دے گا اور اسسٹنٹ کمشنر مکمل چھان بین کرنے کے بعد اندراج کا حکم متعلقہ چئیرمین یونین کونسل / میونسپل کمیٹی  کو دے گا

جواب
   
سرٹیفیکیٹ کتنے دنوں میں جاری ہوگا؟ سوال
   
عام / نارمل اندراج وفات سے 60 دن تک:     3 دن
لیٹ اندراج تاریخ وفات سے 180 دن تک :    7دن
     لیٹ اندراج تاریخ وفات سے 180 دن بعد:      20دن
جواب